کالجز میں سکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ 

03:53 PM, 23 Jan, 2025

کراچی: کراچی کے سرکاری کالجز میں سکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی کالجز کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ کالجز کے داخلی و خارجی دروازوں، گیٹس اور دیگر حساس مقامات پر کیمرے نصب کریں۔ مراسلے میں سکیورٹی خدشات اور چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

محکمہ کالجز نے یہ بھی کہا کہ تمام کالجز میں عملے اور طلبہ کی فول پروف سکیورٹی کے لیے اقدامات کیے جائیں، اور کیمرے ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ مراسلے کے مطابق، کیمرے ایک مضبوط سکیورٹی فریم ورک فراہم کریں گے، جس سے کالجز کی حفاظت میں مزید بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں