پہلے ہی قوم کو بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا: فیصل واوڈا

پہلے ہی قوم کو بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا: فیصل واوڈا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی قوم کو بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، یہ محض ایک مذاق تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کا مشترکہ مقصد ایک ہی تھا کہ عمران خان جیل میں رہیں، اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانت پی ٹی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما ڈرامے بازی کے ذریعے حکومت کے ساتھ کھیلتے رہیں گے، جبکہ حکومت اپنی پوزیشن برقرار رکھے گی۔

فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے کس رہنما نے اقتدار کے مزے لیے ہیں یا جیل کی صعوبتیں جھیلی ہیں؟ ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نہ تو کوئی دھرنا ہوگا، نہ احتجاج، اور آخرکار پی ٹی آئی کے لوگ بیرون ملک کچھ خط لکھ کر اپنے مقاصد کو پورا کریں گے۔

مصنف کے بارے میں