موٹر سائیکل چلانے والے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے ہیلمٹ پہننا ضروری قرار 

موٹر سائیکل چلانے والے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے ہیلمٹ پہننا ضروری قرار 

لاہور: شہریوں کی حفاظت کے لیے سی ٹی او لاہور نے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت موٹر سائیکل چلانے والے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے ہیلمٹ پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ ہیڈ انجری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔


ٹریفک پولیس حکام کے مطابق، نئے فیصلے کے تحت گاڑی چلانے والے ڈرائیور اور ساتھ بیٹھے شخص کے لیے سیٹ بیلٹ کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔

مصنف کے بارے میں