قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ہنگامہ آرائی کا شکار

03:34 PM, 23 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا، جب اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر شدید احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس کا آغاز ہوا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی درخواست کی، جسے مسترد کر دیا گیا۔ اس پر پی ٹی آئی اراکین نے ایوان میں نعرے بازی شروع کر دی اور احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا، جب پی ٹی آئی اراکین نے عمران خان کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی تھی۔

مزیدخبریں