بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ،بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے یہ فیصلہ آج جیل میں کیا۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق حکومت نے 7 روز میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا وعدہ کیا تھا، خاص طور پر 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے، تاہم اب تک کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا۔ اس تاخیر کے باعث پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں