الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز کی تازہ ترین تعداد کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ 36 ہزار 515 ہو گئی ہے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار 222 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 93 ہزار 293 ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق مرد ووٹرز کی شرح 53.72 فیصد ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 46.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ مختلف صوبوں میں ووٹرز کی تعداد میں فرق واضح ہے، پنجاب میں سب سے زیادہ 7 کروڑ 55 لاکھ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 25 لاکھ سے زائد، سندھ میں 2 کروڑ 78 لاکھ سے زیادہ، اور بلوچستان میں 55 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

اسلام آباد میں 11 لاکھ 70 ہزار 744 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن میں مرد 6 لاکھ 13 ہزار 118 اور خواتین 5 لاکھ 57 ہزار 626 ہیں۔

مصنف کے بارے میں