وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

12:53 PM, 23 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا، تاہم ان کی ذاتی مصروفیت کی وجہ سے اجلاس کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف قومی امور پر بات چیت متوقع تھی، لیکن اب اس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں