لاس اینجلس کے شمال میں جنگلات میں نئی آگ لگ گئی، 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم

11:46 AM, 23 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:  امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں جنگلات میں نئی آگ لگ گئی ہے، جس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کاسٹائک لیک کے قریب پہاڑوں پر آگ کے شعلے تیزی سے پھیل رہے ہیں اور طوفانی ہواؤں کے باعث آگ نے صرف 2 گھنٹوں میں 5 ہزار ایکڑ رقبہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے 25 ہزار افراد کو فوری طور پر انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے، اور 500 قیدیوں کو مختلف جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے، جس میں ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  لاس اینجلس پہلے ہی 7 جنوری سے جاری خوفناک آگ کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے۔ اس آگ نے تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبہ کو جلا کر خاکستر کر دیا ہے اور کم از کم 27 افراد کی جان لے لی ہے۔

مزیدخبریں