نیٹ فلکس نے اپنی سبسکرپشن فیس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

11:37 AM, 23 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا : معروف آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اپنی سبسکرپشن فیس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے یہ اقدام امریکہ، کینیڈا، ارجنٹائن اور پرتگال میں سبسکرپشن فیس بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ نیٹ فلکس انتظامیہ کے مطابق، یہ اضافہ کمپنی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مزید سرمایہ کاری کرنے کی غرض سے کیا جا رہا ہے۔

نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کی تعداد میں سال 2024 کے اختتام تک 30 کروڑ تک اضافے کی توقع تھی، تاہم کمپنی نے ایک کروڑ 90 لاکھ سبسکرائبرز کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔پاکستان میں نیٹ فلکس کے سبسکرپشن پیکجز دیگر ممالک کی نسبت سستے ہیں۔ یہاں بیسک پیکج کی ماہانہ فیس 450 روپے، اسٹینڈرڈ پیکج کی فیس 800 روپے اور پریمیئم پیکج کی فیس 1100 روپے ہے۔

اس وقت پاکستان میں نیٹ فلکس کی سبسکرپشن فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سبسکرائبرز سے کچھ زیادہ ادائیگی کی درخواست کرتی ہے تاکہ اس کے مواد اور معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

مزیدخبریں