کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 549 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 992 کی سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 113,443 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔