اسرائیل کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن، غزہ میں تباہ حال ملبے سے 2 دنوں میں 200 لاشیں نکال لیں

10:54 AM, 23 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

 جنین : مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین شہر میں اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے، جس دوران جنگی ہیلی کاپٹرز اور ٹینکوں کا استعمال کیا گیا۔ اسرائیلی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں فلسطینی شہری اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اسی دوران، غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے، جہاں تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے دو دنوں میں 200 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ غزہ میں حماس کے ہیڈکوارٹر کے باہر پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ حالات پر قابو پایا جا سکے۔

امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات میں بھی حالیہ دنوں میں مزید شدت آئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور حماس اور حزب اللہ کے خلاف کامیابیوں پر نیتن یاہو کو مبارکباد دی۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے لیے امریکی تعاون ہمیشہ کی طرح ٹرمپ کی پہلی ترجیح ہے۔ دوسری جانب، ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیووٹ کوف نے غزہ کا دورہ کرنے کا اعلان کیا، جہاں وہ غزہ معاہدے کو مانیٹر کریں گے اور علاقے کا معائنہ کریں گے۔

مزیدخبریں