آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کردیا

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کردیا

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو جاری کردیا ہے جس میں عالمی سطح کے چند بڑے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس پرومو میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور سپنر شاداب خان، بھارت کے ہاردک پانڈیا اور افغانستان کے محمد نبی دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی میں سخت مقابلے کی تیاری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی تک پہنچنے کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کا یہ نیا پرومو چیمپئنز ٹرافی کی پروموشن کے تحت جاری کیا گیا ہے تاکہ کرکٹ شائقین کی دلچسپی بڑھائی جا سکے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرے گا اور یہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم اپنے میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گی۔

مصنف کے بارے میں