امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان: نظام زندگی متاثر، 4 افراد ہلاک

امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان: نظام زندگی متاثر، 4 افراد ہلاک

 الاباما : امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں تیز ہوائیں اور ریکارڈ توڑ برفباری نے کئی علاقوں کو متاثر کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق، اس طوفان کے باعث 4 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

برفانی طوفان نے ریاستوں میں 3200 کے قریب پروازوں کو منسوخ کر دیا اور سکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، 31 ملین افراد کے لیے برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ہیوسٹن سے الاباما تک 3 سے 6 انچ تک برفباری ریکارڈ کی جاچکی ہے، جب کہ نیو اورلینز میں 8 انچ اور فلوریڈا میں 5.5 انچ تک برفباری ہوئی ہے، جس سے وہاں کے برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

الاباما میں بھی ایک دن میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹا، جہاں 5 انچ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ، لوزیانا، جارجیا، الاباما، فلوریڈا اور مسی سیپی میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اس شدید موسم سے محفوظ رہا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں