دیکھنا ہے صدر ٹرمپ کا یوکرین جنگ خاتمے کا مطلب کیا ہے،روسی سفیر

دیکھنا ہے صدر ٹرمپ کا یوکرین جنگ خاتمے کا مطلب کیا ہے،روسی سفیر

نیویارک : اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرین جنگ کے خاتمے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ صدر ٹرمپ کے بیان کا مطلب کیا ہے۔ روسی سفیر نے وضاحت کی کہ یہ سوال یوکرینی بحران کو ختم کرنے کا نہیں بلکہ اس کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنے کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین میں 2014 سے جاری امریکی روس مخالف پالیسی کے ذمہ دار ٹرمپ نہیں ہیں، لیکن وہ اس بدنیتی پر مبنی پالیسی کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر روسی صدر ولادی میر پیوٹن یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کی میز پر نہیں آتے، تو ممکن ہے کہ امریکا روس پر مزید پابندیاں عائد کرے۔

مصنف کے بارے میں