اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تقرری کے حوالے سے ہوگا۔ اجلاس میں 46 ناموں پر غور کیا جائے گا جن میں 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 40 وکلاء کے نام شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں سوریش کمار، مشتاق احمد لغاری، تسنیم سلطانہ، خالد حسین شاہانی ، منور سلطانہ اور امیر علی مہسیر کے نام شامل ہیں۔ جبکہ وکلا میں علی حیدر ادا، ریاضت علی ساحر، میراں محمد شاہ، نثار احمد بھمبرو، عبید الرحمان خان، رفیق احمد کلوار، راجا جواد علی سحر، عمائمہ انور خان، محمد عثمان علی ہادی، منصور علی گھنگرو، محمد ذیشان عبداللہ، محمد عمر لاکھانی، محمد جعفر رضا، ذوالفقار علی سولنگی، حق نواز تالپور، عبد الحامد بھرگڑی اور ڈاکٹر سید فیاض الحسن شاہ کے نام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر ناموں میں محسن قادر شاہوانی، سندیپ ملانی، محمد حسن اکبر،، قاضی محمد بشیر سید احمد شاہ، چودھری عاطف رفیق، امداد علی اونر، محمد جمشید ملک اور عرفان میر ہالپوتا بھی شامل ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جان علی جونیجو، ولی محمد کھوسو، فیاض احمد سومور، الطاف حسین، غلام محی الدین، راشد مصطفیٰ، ارشد زاہد علوی، سید طارق احمد شاہ، صغیر احمد عباسی، وزیر حسین کھوسو، پرکاش کمار، محمد ذیشان، ریحان عزیز اور شازیہ ہنجرا کے نام بھی سندھ ہائیکورٹ میں بطور جج تقرری کے لیے زیر غور آئیں گے۔