عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا آج سے آغاز

09:48 AM, 23 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا آغاز آج سے کر دیا ہے۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق، تربیتی پروگرام آج بنوں، اسلام آباد، منڈی بہاؤالدین اور شہید بے نظیر آباد میں منعقد ہوں گے۔ اسی طرح، کل جمعہ کو چارسدہ، لکی مروت اور اسلام آباد میں بھی تربیت دی جائے گی۔

25 جنوری کو ہفتے کے روز اسلام آباد، لاہور، ٹانک اور عمر کوٹ سندھ میں حج تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ دیے گئے شیڈول کے مطابق تربیتی کیمپوں میں شرکت کریں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دوسرے شہروں میں مقیم عازمین حج نزدیکی مقام پر تربیت حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ سمندر پار مقیم پاکستانی عازمین حج اپنے متعلقہ حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔ نئے درخواست گزار بھی بینک رسید دکھا کر تربیتی پروگرامز میں شرکت کر سکیں گے۔ اس سال 85 ہزار 560 عازمین حج کو تحصیل کی سطح پر حج تربیت دی جائے گی۔

مزیدخبریں