امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت پر پابندی کا فیصلہ

09:20 AM, 23 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ صدارت میں ٹرانس جینڈرز کی فوج میں ملازمت پر پابندی لگا دی تھی، جو اب دوبارہ زیر بحث آئی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے حکم نامے کے ذریعے بائیڈن کے دورِ صدارت میں کیے گئے فیصلے کو منسوخ کر دیا، جس میں ٹرانس جینڈرز کو فوج میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔

امریکی فوج میں تقریباً 9 ہزار سے 14 ہزار ٹرانس جینڈرز اہلکار موجود ہیں، جن کی حیثیت کو اس نئے حکم نامے کے تحت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب، کیپٹل ہل حملے کے ملزمان کی رہائی کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد 1500 سے زائد افراد کے لیے معافی کا اعلان کیا تھا، جو کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث تھے۔

مزیدخبریں