پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم "فائٹر"  امارات کے علاوہ  خلیجی ممالک میں  ریلیز نہیں ہوگی

 پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم

ممبئی : بالی ووڈ اداکار ریتک روشن، دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور کی فلم "فائٹر" کو امارات کے علاوہ تمام خلیجی ممالک نے ریلیز کرنے سے انکار کردیا۔ پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم فائٹر کو متحدہ عرب امارات کے علاوہ دیگر تمام خلیجی ملکوں نے ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔


فلم فائٹر کی ڈائریکشن سدھارتھ آنند نے دی ہے اور اسے جمعرات  25 جنوری کو  ریلیز کیا جائے گا۔  یو اے ای کے علاوہ دیگر خلیجی ممالک کے سنسر بورڈز نے بھی اسے کلیئر نہیں کیاہے۔

 اس فلم کی کاسٹ میں مذکورہ بالا تینوں سٹارز کے علاوہ اکشے اوبرائے، کرن سنگھ گروور اور دیگر بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ فائٹر ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی بڑی سکرین پر اکٹھے پہلی فلم ہے۔

مصنف کے بارے میں