نواز اور شہباز کیساتھ مل کر معیشت سنبھالیں گے،  میں وعدہ کرکے نبھاتا ہوں:جہانگیر ترین

نواز اور شہباز کیساتھ مل کر معیشت سنبھالیں گے،  میں وعدہ کرکے نبھاتا ہوں:جہانگیر ترین

ملتان :استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کیساتھ ملکر معیشت سنبھالیں گے، میں وعدہ کرکے نبھاتا ہوں، الیکشن سے ملک میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔

ملتان میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ    نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر معیشت سنبھالیں گے، میں وعدہ کرکے نبھاتا ہوں، الیکشن سے ملک میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ معیشت بڑھے گی تو ملک ترقی کرے گا، جو کچھ میرے بس میں ہوا میں کروں گا۔

سربراہ آئی پی پی نے مزید کہا کہ معیشت سنبھلے گی تو کاروبار چلے گا، روس اور چین کو معیشت نے ہی بنایا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن پانچ سال بعد آتا ہے، ووٹ کی طاقت عوام کے پاس ہے، ایماندار لوگوں کو ووٹ دیں گے تو ملک کی قسمت بدل

جائے گی۔

 میں اپنے ووٹرز کیساتھ رہوں گا ان کو سنبھالوں گا، حلقہ این اے 149 کو ملک کا بہترین حلقہ بنائیں گے۔

مصنف کے بارے میں