عام انتخابات سے قبل ٹک ٹاک کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

عام انتخابات سے قبل ٹک ٹاک کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد : عام  انتخابات سے قبل ٹک ٹاک کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیاگیاہے۔  ٹک ٹاک مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔  عام انتخابات سے قبل ٹک ٹاک کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیاگیاہے۔  ٹک ٹاک نے پاکستان میں عام انتخابات کے دوران سوشل میڈیا مواد کے ذریعے ووٹرز کو دھمکانے، ووٹنگ کے عمل کو پسپا کرنے، یا تشدد پر اکسانے والے مواد پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

ٹک ٹاک کے ذریعے فنڈنگ اور اشتہارات یا مونیٹائزیشن کے زریعے رقوم کی تقسیم پر بھی پابندی ہوگی۔  گمراہ کن مواد کی روک تھام کے لیے ٹک ٹاک پاکستان الیکشن سینٹر قائم کرے گا ، یہ مرکز صارفین کو ووٹنگ طریقہ کار اور لوکیشنز سمیت انتخابات سے متعلق مستند معلومات فراہم کرے گا۔

جدید ٹیکنالوجی اور مقامی زبان کی مدد سے یہ پلیٹ فارم اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے پاک ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔


ٹک ٹاک نے حکومت، سیاستدانوں یا سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کے لیے مخصوص پالیسیاں وضع کی ہیں، جو انہیں اشتہارات، فنڈ ریزنگ یا ٹک ٹاک مونیٹائزیشن ٹولز کے ذریعے رقم دینے یا وصول کرنے کی اہلیت کو ختم کردیتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں