عام انتخابات، سول آرمڈفورسز لگانے کی منظوری 

عام انتخابات، سول آرمڈفورسز لگانے کی منظوری 

اسلام آباد : ملک میں عام انتخابات میں سول آرمڈ فورسز لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔نگران وفاقی کابینہ نے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی، نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا تھا اس اجلاس میں سول آرمڈ فورسز لگانے کی منظوری دی گئی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے سمری بھجوائی تھی ۔ فوج  اور سول آرمڈ فورسز  حساس حلقوں میں بطورکوئیک  ریسپانس فورس فرائض سرانجام دیں گی۔

 وفاقی  وزارت داخلہ نے عام انتخابات میں سکیورٹی فراہمی کے لیے پاک فوج کی خدمات کے حوالے سے  سمری کابینہ کو بھجوائی تھی۔کابینہ نے  وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ، اس کے تحت 2 لاکھ 77 ہزار پاک فوج کے افسران و اہلکار الیکشن میں تعینات ہوں گے،اس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے فنڈز بھی منجمد کردیے ہیں۔

مصنف کے بارے میں