میسیجنگ ایپ ٹیلیگرام میں بڑی تبدیلی، اہم فیچر متعارف 

06:51 PM, 23 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا: ٹیلی گرام میں اہم فیچر متعارف کرادیاگیا ہے۔میسیجنگ  ایپ ٹیلی گرام میں واٹس ایپ کے ایک مقبول فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ٹیلی گرام صارفین اب ایسے ویڈیوز اور آڈیو میسجز بھیج سکیں گے جو ایک بار دیکھے یا سنے جانے کے بعد ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ ٹیلی گرام میں ستمبر 2023 میں ویو ونس فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔اس وقت تصاویر کو ہی اس فیچر کے تحت بھیجا جاسکتا تھا مگر اب ویڈیو اور وائس میسجز کو بھی اس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔صارفین ویڈیو یا آڈیو میسج ریکارڈ کرنے کے بعد ویو ونس آئیکون پر کلک کریں گے تو پھر اس میسج کو ایک بار دیکھنا ہی ممکن ہوگا۔


اس کے علاوہ ٹیلی گرام میں وائس اور آڈیو میسج کو ریکارڈ کرنے کے دوران پاز اور پلے کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں