سولر پینل کی قیمتوں میں  اچانک بڑی کمی، نئی قیمت کیا اور وجہ کیا بنی!

06:31 PM, 23 Jan, 2024

لاہور: سولر پینل کی قیمتوں میں  اچانک بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سولر پینلز کی قیمتوں میں 60فیصد تک کمی ہو گئی جس کے بعد550 واٹ والا پینل جو کہ  70 ہزار میں فروخت ہو رہا تھا  کم ہوکر 27 ہزار  میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 450 واٹ 24 ہزاراور 330 واٹ 20 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

تاجروں نے قیمتوں میں کمی کی وجہ ٹیکسز میں کمی،  امپورٹ کھلنے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سولر پینل کی قیمتوں میں کمی ہے۔ 

خیال رہے کہ چند روز قبل دنیا بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی،یورپ اور امریکا کے گوداموں میں سولر پینلز کے ڈھیر لگنے کے باعث قیمتوں میں نصف کی حد تک گراوٹ سامنے آئی تھی اور قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں