ریاض: بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ایوارڈ تقریب میں ساڑھی پہن کر شرکت کی ، ایوار ڈ تقریب میں ان کی ساڑھی کے چرچے ہوئے۔ عالیہ بھٹ نے سعودیہ میں جوئے ایوارڈ تقریب میں سلمان خان کے ساتھ شرکت کی۔
عالیہ بھٹ اور سلمان خا ن کی اس ایوارڈ میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اداکارہ کو اس موقع پر ’انٹرٹینمنٹ میکر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ۔ عالیہ بھٹ نے بڑے ایونٹ کیلئے ابوجانی سندیپ کھوسلہ کی تیار کردہ ساڑھی پہنی جس کا ڈیزائن اجرک والا تھا۔ان کے لباس میں جہاں روایتی انڈین نقش و نگار اور فنکاری نمایاں تھی وہیں اس ساڑھی میں جدید فیشن کی جھلک بھی موجود تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ اپنی فٹنس کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں اور ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ باقاعدگی سے ایکسر سائز کرتی ہیں اور فٹنس پر توجہ دیتی ہیں۔