الیکشن 2024، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پابندی، دفعہ 144 نافذ

06:01 PM, 23 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: الیکشن 2024 کے لیے  اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔  لاہور پولیس نے عام انتخابات کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیاہے۔پنجاب حکومت نے الیکشن 2024 کے لیے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرتےہوئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ 


 نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ فوری صوبے بھر میں کر دیا گیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی سمیت سیاسی گروپوں کے جھگڑوں کے خدشات ہیں۔ جس کے پیش نظر 12 فروری تک پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ 

صوبے بھر میں انتخابات کے دوران لائسنسی وغیرلائسنسی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہوگی اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  لاہور پولیس نے عام انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔جس کے مطابق پولنگ ڈے پر 30 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار پولنگ سٹیشنز کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے ۔

لاہورپولیس کے مطابق لاہور میں مجموعی طور پر 68 لاکھ، 58 ہزار 95 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سی سی پی او لاہورکا کہنا تھا کہ پولیس عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے، انتخابی ضا بطہ اخلاق پرعملدرآمد کے لیے اداروں کو بھر پور معاونت فراہم کی جارہی ہے، پولنگ ڈے پر ڈولفن فورس،سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں مسلسل پیٹرولنگ کریں گی، پولنگ اسٹیشنز کی سیکورٹی کے لیے خصوصی ناکے بھی قائم کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں