بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اسلام آباد پریس کلب کے باہر جاری دھرنا ختم

04:33 PM, 23 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جبری گمشدگیوں  کے خلاف اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر جاری اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔  

نیشنل پریس کلب کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی منتظم ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ نے 27 جنوری کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کیا اور کہا کہ ’کل ہم باقاعدہ بلوچستان کی طرف روانہ ہوں گے، آج ہم اپنی تحریک کے چوتھے مرحلے کے اختتام کا اعلان کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا  کہ اج ہم اپنی تحریک کے چوتھے مرحلے کے اختتام کا اعلان کرتے ہیں۔

مزیدخبریں