چنیوٹ:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نفرت، تقسیم کی سیاست ختم کرنا چاہتا ہوں، وعدہ ہے وزیراعظم بن گیا تو کسی سے سیاسی انتقام نہیں لوں گا۔
بلاول بھٹوزرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نفرت، تقسیم کی سیاست ختم کرنا چاہتا ہوں، وعدہ ہے وزیراعظم بن گیا تو کسی سے سیاسی انتقام نہیں لوں گا۔
ان کاکہنا تھا کہ پرانے سیاستدان نفرت، تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، پرانے سیاستدان سیاست کو ذاتی انتقام کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
ملک میں بے روزگاری، غربت بڑھ رہی ہے، ایسے حالات پہلے نہیں دیکھے۔