سڈنی :آسٹریلیا کی جانب سے 2024ء کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔ آسٹریلیانے امیگریشن پالیسی کو ختم کرتے ہوئے گولڈ ن ویزا کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئی امیگریشن پالیسی کے مطابق گولڈن ویزے کے متبادل اب سکلڈ ورکر ویزا متعارف کرایا جائے گا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گولڈن ویزے کا اجراء غیر ملکی کاروباری افراد کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن اس سے کوئی خاطر خواہ
فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تھا۔
اس تبدیلی کی وجہ سے اب کاروباری افراد کی جگہ ہنر مند افراد کو آسٹریلیا جانے کا موقع ملے گا۔ گولڈن ویزا کے تحت 2012ء سے اب تک اہم سرمایہ کاروں کو ایس آئی وی ویزے دیے جا چکے ہیں۔