کیلیفورنیا: صارفین کو 2 جی بی سائز کی فائلیں شیئر کرنے کی اجازت دینے کے لیے ایک نئے فیچر کا اعلان کرنے کے بعد، واٹس ایپ اب ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو آسانی سے فائلیں شیئر کرنے کے قابل بنانے کے لیے قریبی لوگوں کے ساتھ فائل شیئرنگ کی اجازت دے گا۔
جیسا کہ اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں، بیٹا ٹیسٹرز مستقبل میں قریبی لوگوں کے ساتھ فائلیں باآسانی شیئر کرنے کے لیے ایک نیا فیچر دریافت کر سکیں گے۔ اس اسکرین شاٹ سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں صارفین کو فائلیں بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے اس سیکشن کو کھولنے کی ضرورت ہوگی، تاکہ قریبی لوگوں کیساتھ شیئرنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔
واٹس کا یہ فیچر بغیر فون نمبر کے ایک دوسرے کیساتھ فائلیں شیئر کرنے میں مدد دے گا۔ مزید براں اس سے صارفین فوری طور پر قریبی لوگوں کے ساتھ فائلوں کا اشتراک کر سکیں گے اور یہ ان حالات کے لیے مثالی ہے جہاں تیز اور براہ راست منتقلی کی ضرورت ہے۔
واٹس کے نیوز فیچر ٹریکر ویب بیٹا انفو کے مطابق قریبی لوگوں کے ساتھ فائل شیئرنگ کا نیا فیچر تیار ہو رہا ہے اور یہ ایپ کے مستقبل میں اپ ڈیٹ میں دستیاب ہوگا۔