پشاور ہائیکورٹ، تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کےخلاف درج مقدمات کی تفصیل طلب

02:03 PM, 23 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختوانخوا کے مختلف حلقوں سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد امیدواروں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات حکومت سے طلب کرلی۔

 جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نےے خیبرپختوانخوا کے مختلف حلقوں سے پی ٹی آئی کے 8امیدواروں کی کی اپنے خلاف مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی امیدوار آفتاب عالم،خرم ذیشان،سلمان شنواری اور ضیاءالرحمن، امتیاز قریشی، یوسف خان، فضل الرحمن اور داؤد شاہ نے مقدمات تفصیلات کے لیے درخواست دی ہے، درخواستگزاروں کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔

عدالت نے ے پولیس اور صوبائی حکومت کو تمام درخواست گزاروں کیخلاف کارروائی سے روک دیا اور  درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ 

مزیدخبریں