ڈھاکہ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز بابر اعظم اور وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش، ڈھاکہ پہنچ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بی پی ایل کی فرنچائز رنگپور رائڈرز کے اکاؤنٹ سے بابر کے بنگلہ دیش پہنچنے کی تصویر شیئر کی گئی۔ بابر اعظم آج رنگپور رائڈرز اور سلہٹ اسٹرائکرز کے درمیان ہونے والے میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
Rangpur Riders just got a royal upgrade – The @babarazam258 has arrived‼️ Are you ready to see him conquer BPL 2️⃣4️⃣ in royal style❓ ???? #Joyerlorai #rangpurriders #BPL24 #T20ICricket #bangladesh #bangladeshcricket #CricketRivalry #cricketfans #cricketfever #CricAction pic.twitter.com/W6nOZ8VP8g
— Rangpur Riders (@RangpurRider) January 23, 2024
رنگپور رائڈرز میں موجود دیگر نامور کھلاڑیوں میں پروٹیز باؤلر عمران طاہر، پاکستانی باؤلر احسان اللہ، سلمان ارشاد اور بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن موجود ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے بلے باز و وکٹ کیپر محمد رضوان کومیلا وکٹورینز کی جانب سے کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئے ہیں۔
Mohammad Rizwan has arrived Dhaka#BPL2024 #MyGP pic.twitter.com/dFN415SeJT
— bdcrictime.com (@BDCricTime) January 22, 2024
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک فخر زمان، افتخار احمد، محمد رضوان، صائم ایوب اور محمد عامر بھی بنگلہ دیشی لیگ کا حصہ ہیں۔