سیاسی گفتگو پر تلخ کلامی، باپ نے قطر پلٹ بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

سیاسی گفتگو پر تلخ کلامی، باپ نے قطر پلٹ بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
سورس: file

پشاور:صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں مبینہ طور پر والد نے اپنے بیٹے کو ایک سیاسی جماعت کا جھنڈا گھر پر لگانے اور سیاسی گفتگوکےدوران ہونے والی تلخ کلامی کے بعد قتل کر دیا ہے۔


واقعے کا مقدمہ مقتول عطاالرحمان کے بھائی عارف الرحمان کی مدعیت میں درج کر دیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دونوں باپ بیٹا میں سیاسی گفتگو پر تکرار اور تلخ کلامی کا آغاز ہوا جس پر طیش میں آ کر والد نے اپنے پستول کی مدد سے اپنے بیٹے پر فائرنگ کر دی۔


 مقدمے کے مدعی عارف الرحمان نے بتایا کہ مقتول عطاالرحمان قطر میں بسلسلہ روزگار مقیم تھا اور وہاں سینیٹری کا کام کرتا تھا وہ دو ماہ کی چھٹی لے کر پشاور میں اپنے گھر آیا تھا اور اسے 20 روز بعد واپس قطر جانا تھا۔

مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ  ان کے والد اور بھائی میں بحث گھر کی چھت پر تحریک انصاف کا پارٹی پرچم لگانے سے شروع ہوئی جو بڑھتے بڑھتے تلخ کلامی تک پہنچ گئی اور طیش میں آ کر اُن کے والد نے عطا الرحمان پر گولی چلا دی۔
 

مصنف کے بارے میں