وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ازبک ہم منصب سے ملاقات

11:04 PM, 23 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد (سردار شیراز خان) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ازبک ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس دوران باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ 
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے تاشقند میں ازبکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، توانائی اور علاقائی روابط کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ 
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک، ازبک وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق بھی کیا۔ 
واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرا کونسل کے 26 ویں اجلاس میں شرکت کے کئے تاشقند پہنچے ہیں جبکہ مذکورہ اجلاس 23-24 جنوری کو تاشقند میں شیڈول ہے۔ 
رواں برس کانفرنس کا تھیم "رابطے کو مضبوط بنانے کا سال" ہے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کونسل سے خطاب بھی کریں گے، وزیر خارجہ تقریب کے موقع پر رکن ممالک کے شریک وزراءاور دیگر معززین کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ 

مزیدخبریں