پشاور: بنوں کے علاقے جانی خیل میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سپاہی گل شیر جام شہادت نوش کر گیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بنوں کے علاقے جانی خیل میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں 24 سالہ سپاہی گل شیر شہید ہو گیا جبکہ ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش میں آپریشن جاری ہے۔
بنوں کے علاقے جانی خیل میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، سپاہی شہید
08:39 PM, 23 Jan, 2023