اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرا کونسل کا اجلاس، وزیر خارجہ بلاول بھٹو، شرکت کیلئے تاشقند روانہ ہوگئے

08:22 PM, 23 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرا کونسل کے 26 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے تاشقند روانہ ہوگئے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرا کونسل اجلاس 23-24 جنوری کو تاشقند میں شیڈول ہے ۔ رواں برس کانفرنس کا تھیم "رابطے کو مضبوط بنانے کا سال" ہے ۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کونسل سے خطاب کریں گے ، وزیر خارجہ تقریب کے موقع پر رکن ممالک کے شریک وزراء اور دیگر معززین کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے ۔

مزیدخبریں