محمد عامر کیلئے خوشخبری، قومی ٹیم کے دروازے کھل گئے

04:58 PM, 23 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق فاسٹ بولر محمد عامر کیلئے اچھی خوشخبری، قومی ٹیم میں شامل ہونے کیلئے راہ ہموار ہونے لگی ۔

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل طور پر میں ٹیم کی سلیکشن پر انٹرفیئر نہیں کرتا ، پھر بھی میرا حق ہے کہ میں دیکھ سکوں اور بات کر سکوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی اپنی سزا پوری کرلیتا ہے تو وہ کھیل سکتا ہے ۔ محمد عامر اگر ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہیں تو پی سی بی کا جو طریقہ کار ہے اس پر پورا اتریں ۔ ڈومیسٹک کھیلیں اور ٹیم میں آسکتے ہیں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے ۔

نجم سیٹھی کے آتے ہی سابق فاسٹ بولر محمد عامر کیلئے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے دروازے کھل گئے ہیں اور وہ وہاں پریکٹس کرنے لگے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق کھلاڑیوں کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں پریکٹس کی اجازت نہیں ہوتی۔ رپورٹ کے مطابق محمد عامر نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں جانے سے پہلے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں پریکٹس کرنے کی اجازت مانگی تھی جو نجم سیٹھی کے آنے کے بعد منظور کر لی گئی ہے ۔

مزیدخبریں