کراچی : اسٹیٹ بینک نے کاروبارکی سہولت کیلئےدرآمدی سامان کی پیشگی منظوری کی شرط واپس لے لی ۔ صنعتکاروں اورتاجربرادری کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا،ایل سیزبینکوں سےکھلوانےمیں آسانی ہوگی ۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو ہدیات کی گئی ہے کہ بینک 31 مارچ تک شپمنٹس اشیا کی دستاویزات کو پراسیس کرکے جاری کریں ۔بینک شپنگ کی دستاویزات جاری کرنے میں تاخیر نہ کریں ۔ کاروباری برادری نےشپنگ کنٹینرز کی بڑی تعداد بندرگاہوں پر پھنسی ہونے کی نشاندہی کی تھی ۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینک خوراک،ادویات، توانائی اوردیگر ضروری اشیا کی درآمد کو ترجیح دیں ۔درآمدگی اشیا کے حوالے سے بینکوں کو عمومی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔