اسلام آباد(شیراز احمد شیرازی)کہیں حکومت مزید استعفے قبول نہ کرلے۔ پی ٹی آئی کے 45 ایم این ایز نے استعفے واپس لینے کے لیے درخواستیں دے دی ہیں۔ عامر ڈوگر کی قیادت میں پی ٹی آئی ایم این اے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔
عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ آج پھر بند کردیا گیا ۔یہ ان کی بوکھلاہٹ ہے۔ عمران خان نے ان کی نیندیں حرام کردی ہیں ۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے والے ارکان اسمبلی میں نفیسہ خٹک، ریاض فتیانہ ، منزہ حسن، میجر طاہر صادق، ساجدہ بیگم، لال ملہی، محبوب سلطان اور دیگر شامل ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے ٹویٹ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے 45 ممبران اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے لیڈر آف اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے تحریک انصاف کو دینے کیلئے استعفیٰ واپس لے لیے ہیں۔
تحریک انصاف کے 45 ممبران اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے لیڈر آف اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے تحریک انصاف کو دینے کیلئے استعفیٰ واپس لے کئے ہیں، اس کا مقصد جعلی اپوزیشن لیڈر سے جان چھڑانا اور اعتماد کے ووٹ میں لوٹوں کو شہباز شریف کو ووٹ دینے سے روکنا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 23, 2023
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد جعلی اپوزیشن لیڈر سے جان چھڑانا اور اعتماد کے ووٹ میں لوٹوں کو شہباز شریف کو ووٹ دینے سے روکنا ہے ۔