موجودہ صورتحال کی ذمہ دار فوج اور عدلیہ ہیں، دونوں نے آئین اور قانون کے خلاف کام کیے: رانا تنویر

09:55 AM, 23 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

مریدکے : وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کی موجوہ صورتحال کی ذمہ دار  اسٹیبلشمنٹ ہے اور عدلیہ نے بھی اس میں اپنا خوب حصہ ڈالا ہے ۔پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے 

سٹی پریس کلب مریدکے کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے رانا تنویر حسین نے کہا کہ عدلیہ نے مصلحت کے تحت ایسے فیصلے بھی کیے جو قانون اور آئین سے ہٹ کر تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک منتخب وزیر اعظم کو غیر آئینی طریقے سے حکومت سے نکالا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ نے بھی آئین سے ہٹ کر کام کئے ہیں اورآئینی حدود سے بڑھ کر دخل اندازی کی۔

مزیدخبریں