زرداری بھٹو کے نظریے کو بیچ رہا ہے، علی زیدی

زرداری بھٹو کے نظریے کو بیچ رہا ہے، علی زیدی
کیپشن: زرداری بھٹو کے نظریے کو بیچ رہا ہے، علی زیدی
سورس: فائل فوٹو

سکھر: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے الزام عائد کیا کہ زرداری بھٹو کے نظریے کو بیچ رہا ہے اور میں جب سے وزیر بنا ہوں تب سے کنگلا ہو گیا ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ بھٹو نے دیا تھا اور اب زرداری اس نظریے کو بیچ رہا ہے۔ جب سے وزیر بنا ہوں تب سے کنگلا ہو گیا ہوں جبکہ سوا دو لاکھ روپے تنخواہ آتی ہے تاہم اپنی اور بیوی کی بچت سے آنے والی رقم سے گزارا کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم سستی اور سندھ میں مہنگی کیوں ہے۔  سندھ میں بیشتر شوگر ملز اور فلور ملزآصف زرداری کی ہیں جبکہ ہم سے تین سال کا حساب مانگا جا رہا ہے اور سندھ میں پانچ ہزار اسکول بند کیے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرعلی زیدی نے الزام عائد کیا کہ کراچی، سکھر ، شکار پور، جیکب آباد اور گھوٹکی میں کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں امتیاز شیخ نے علی زیدی پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر بتائیں اقتدار میں آنے کے بعد وہ ارب پتی کیسے بنے۔ 

انہوں نے ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائیں۔ علی زیدی نے جب سے بحری امور کی وزارت سنبھالی ہے یہ ادارہ تباہ ہوگیا ہے جبکہ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور غربت پی ٹی آئی کی کرپشن کی وجہ سے ہے۔

مصنف کے بارے میں