لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 15 مئی سے شروع ہو گا۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 15 مئی سے شروع ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط بلدیاتی سٹم جمہوریت کے لیے ناگزیر ہے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت نے ڈیلیور کیا اور آنے والا وقت بھی پی ٹی آئی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی واپسی کا فیصلہ ان کی جماعت نے کرنا ہے۔ نوازشریف کب واپس آئیں گے یہ ن لیگی قیادت ہی بتا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ قوم اور فوج نے مل کر جیتی ہے۔ شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے آب پاک اتھارٹی بنائی ہے جبکہ 31 مارچ تک صوبے کے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی پر قومی خزانے سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا گیا ہے۔