اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان نے 6 ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کا سنگ میل عبور کر لیا اور 6 ماہ میں 1.302 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان نے 6 ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کا سنگ میل عبور کرلیا۔ مالی سال 22-21 کے دوران اب تک ہماری آئی ٹی برآمدات 1.302 ارب ڈالر کی ہوئیں۔ 21-2020 کی اسی مدت کے دوران 959 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔
وزیراعظم عمران خان کی توجہ اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے برآمدات بڑھانے پر ہے۔ہم انشاءاللہ 2 سال میں اپنی IT انڈسٹری کو دوگنا کر دیں گے۔روزگار پیدا کرنے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ٹیک زونز قائم کیےجارہے ہیں - آج ہم دنیا کی تیسری سب سے بڑی گیگ اکانومی ہیں۔
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 23, 2022
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں یہ 36 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے، امید ہے کہ ہم اس مالی سال کے دوران 3.5 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی توجہ اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے برآمدات بڑھانے پر ہے، 2 سال میں آئی ٹی انڈسٹری کو دوگنا کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ روزگار پیدا کرنے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ٹیک زونز قائم کیے جا رہے ہیں، آج ہم دنیا کی تیسری بڑی گیگ اکانومی ہیں۔