فاطمہ ثناایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر قرار 

03:48 PM, 23 Jan, 2022

دبئی : محمد رضوان کے بعد خاتون کرکٹر فاطمہ ثنا نے بھی پاکستان کا نام روشن کردیا ۔ فاطمہ ثنا کو 2021 کی ابھرتی ویمن کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ 

آئی سی سی کی طرف سے جاری  پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایک نیا سٹار پیدا ہوگیا ہے۔ فاطمہ ثنا نے 2021 کے دوران 16 انٹرنیشنل میچ کھیلے ۔ 23.95 کی ایوریج سے 24 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 16.50 کی اوسط سے 165 رنز بھی بنائے۔ 

https://twitter.com/ICC/status/1485198183965806594

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 20 سالہ باؤلر فاطمہ ثنا پاکستانی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا لازمی جز بن گئی ہیں اور انہوں نے نہ صرف بروقت وکٹیں حاصل کیں بلکہ ٹیم جب مشکل میں تھی تو رنز بھی بنائے۔ 

فاطمہ ثنا نے بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقا اور زمبابوے سمیت تمام ٹیموں کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ فاطمہ ثنا کی سب سے بہترین پرفارمنس جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف رہی ۔ انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 28 رنز بھی جوڑے۔ 

مزیدخبریں