کسی کو وزیر اعظم نہیں بنایا، سیاسی معاملات سے فوج کو دور رکھیں: چودھری سرور

کسی کو وزیر اعظم نہیں بنایا، سیاسی معاملات سے فوج کو دور رکھیں: چودھری سرور
سورس: File

لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کہتے ہیں کہ میں نے کسی کو وزیر اعظم نہیں بنایا،مجھ میں وزیراعظم بنانے کی طاقت ہو تو خود نہ بن جاوں میں تو ابھی کونسلر نہیں بن سکا۔سیاسی معاملات سے فوج کو دور رکھنا چاہیے۔ 

الخدمت فاونڈیشن کے اشتراک سے آپریشنل ہونے والے 20 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی گورنر ہاوس میں ہونے والی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد سرور نے کہا کہ 20 واٹر فلٹریشن پلانٹس سے 20 لاکھ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسرآئے گی ۔ مارچ کے آخر تک پنجاب کے ایک کروڑ پچاس لاکھ شہریوں کو پینے کا صاف پانی ملے گا ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد میں شامل رہا پر یہ کہناکہ میں نے کسی کو وزیر اعظم بنوایا غلط ہے میں تو خود ایم این اے اور کونسلر بھی نہیں بن سکا۔ میں نے برے وقت میں کسی کو نہیں چھوڑا تاہم مشکل وقت میں لوگوں کا ساتھ دیا۔نواز شریف اور شہباز شریف سے دوران جلا وطنی کے دوران بڑا تعلق رہا۔ ان کی 1999 میں میرٹ پر برطانوی دلوانے میں مدد کی۔  بےنظیر جب جلا وطن تھیں تو آمریت کے خلاف میں بھی آواز بلند کرتا رہا ۔  

چوہدری سرور نے کہا کہ آب پاک اتھارٹی کی بنیادوں کو مضبوط بنادیاہےتاکہ مستقبل میں مزید ترقی کرے جب ادارے مضبوط ہوتےہیں کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔تقریب میں چئیرمین آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل اے خان،ایم پی اے ندیم بارا اور سربراہ الخدمت فاوڈیشن احسان اللہ وقاص نے بھی شرکت کی۔