کسانوں سے اظہار یکجہتی، پیپلز پارٹی کا کل ملک بھر میں ٹریکٹر مارچ کا اعلان 

کسانوں سے اظہار یکجہتی، پیپلز پارٹی کا کل ملک بھر میں ٹریکٹر مارچ کا اعلان 
سورس: File

کراچی: پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف کل ٹریکٹر ٹرالی مارچ کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری حیدر آباد میں مارچ کی قیادت کریں گے۔ 

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پیپلزپارٹی کل ملک بھر میں ٹریکٹر مارچ  کر رہی ہے۔ 

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ 27فروری کا اسلام آباد مارچ ٹرننگ پوائنٹ ہوگا،مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف اپوزیشن کو مل کر کوشش کرنا ہوگی۔

دوسری طرف حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے نوید قمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا 21 جنوری سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسان مشکلات سے دوچار ہے، ملک میں کھاد کا بحران مصنوعی ہے جبکہ حکومت نے اپنی نااہلی کا ملبہ کسانوں پر ڈال دیا ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ 24 جنوری کو ملک بھر میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری حیدرآباد میں مارچ کی قیادت کریں گے۔