ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو باآسانی ہرا دیا

12:17 PM, 23 Jan, 2022

برج ٹاؤن: ویسٹ انڈیز نے انگلیند کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ پہلے کھیلتے ہوئے  خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم محض 103 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کرس جورڈن 28 اور عادل رشید نے 22 رنز بنائے  جبکہ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جیسن ہولڈر نے صرف 7 رنز کے عوض 4 برطانو ی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلینڈ کے 104 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈین اوپنر برینڈن کنگ نے نصف سنچری سکور کی اور باآسانی اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی، میزبان ٹیم نے ہدف 17 ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔انگلینڈ کی جانب سے واحد وکٹ عادل رشید نے حاصل کی ۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر جیسن ہولڈر کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں