کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد ان کی صحت میں بہتری آ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاتیر محمد اب بولنے کے قابل ہیں اور اب ان کی حالت بھی پہلے سے بہتر ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز 96 سالہ مہاتیر محمد کو دل میں تکلیف کے باعث تشویشناک حالت میں دارالحکومت کوالالمپور میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں منتقل کیا گیا تھا ۔ جہاں ان کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور اب اطلاعات کے مطابق ان کی طبیعت میں بہتری دیکھی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مہاتیر محمد ملائشیا کے کامیاب ترین اور طویل عرصہ (تقریباً 24 سال تک)وزیر اعظم رہے اور ملائشیا کو مضبوط بنانے میں ان کا پالیسیوں کا اہم کردار ہے۔
ڈاکٹر مہاتیر محمد کا شمار وزیر اعظم عمران خان کے دوستوں میں ہوتا ہے ، وہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔