لندن: معروف ہالی ووڈ اداکارہ اور آسکر ایوارڈ یافتہ ایما تھامسن نے انکشاف کیا ہے کہ 62 سال کی عمر میں فلم میں بے باک اور عریاں سین عکسبند کروانا مشکل ترین کام ثابت ہوا۔
ہالی ووڈاداکارہ نے نئی فلم 'گڈ لک ٹو یو ، لیو گرینڈ' میں کام سے متعلق اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے فلم میں عریاں سین کی عکسبندی بارے بتایا کہ اس عمر میں یہ انتہائی مشکل کام تھا۔
ہالی ووڈ اداکارہ ایما تھامسن نے اس نئی فلم میں ایک ریٹائر سکول ٹیچر کا کردار ادا کیا جو اپنی اکتاہٹ سے بھرپور شادی شدہ زندگی کو پچھتاوا دور کرنے اور جنسی تسکین کیلئے ایک 29 سالہ نوجوان کا سہارا لیتی ہے، فلم کامیڈی پر مبنی ہے اور مکمل شوٹنگ ایک ہوٹل کے کمرے میں کی گئی ہے ۔فلم میں اداکارہ ایما تھامسن کیساتھ نوجوان اداکار ڈیرل میک کارمیک نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
خیال رہے کہ ایما تھامسن ایک برطانوی اداکارہ ، اسکرین رائٹر ، ایکٹوسٹ ، مصنف ، اور مزاح نگار ہیں، ان کا شمار ہالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
یاد رہے2017 میں ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق بھی اداکارہ ایما تھامسن نے ایک حیران کن انکشاف کیا تھا کہ سابق امریکی صدر نے انہیں بغیر جان پہچان کے فون کر دیا اور دوستی کی پیشکش کی اور ٹرمپ ٹاور میں قیام کی دعوت بھی دی، تاہم انہوں نے ٹرمپ کی آفر کو ٹھکرا دیا تھا۔