کشتیاں ڈوبنے سے لاپتا ماہی گیروں کی تلاش دوبارہ شروع، 2 لاشیں مل گئیں

09:57 AM, 23 Jan, 2022

ٹھٹھہ: ٹھٹھہ میں کیٹی بندر کے قریب کشتیاں ڈوبنے سے لاپتا ہونے والے ماہی گیروں کی تلاش کا آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ دو ماہی گیروں کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ 9 تاحال لاپتا ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق ٹھٹھہ کیٹی بندر سمندر میں  لاپتا 11 ماہی گیروں میں سے مزید 2 ماہی گیروں کی لاشیں کوبر کریک سے مل گئی ہیں۔  پاک نیوی  ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں جلد نعشیں کنارے پر پہنچایا جائیگا ۔ مزید 9 افراد کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔

ریسکیو آپریشن میں پاک نیوی اور مقامی ماہی گیر حصہ لے رہے ہیں ۔رات اندھیر کے باعث ریسکیو آپریشن معطل کردیا گیا تھا ۔ حادثہ کو 35گھنٹے گزرگئے 9 ماہی گیروں کا تاحال سراغ نہ لگایا سکا ۔

مزیدخبریں