ہالی ووڈ سپر سٹار آرنلڈ شوازنیگر  ٹریفک حادثے کا شکار

09:40 AM, 23 Jan, 2022

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے نامور اداکار اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سابق  گورنر آرنلڈ شوارزنیگر  لاس اینجلس میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے، تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں لگی اور حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثے  جمعہ کی شام 4:35 بجے کے قریب پیش آیا۔ لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک نیوز ریلیز میں بتایا کہ ٹریفک حادثہ 4 گاڑیوں کے درمیان پیش آیا  تاہم حادثے میں  ایک خاتون کو سر پر گہری چوٹیں آئی ہیں، اور اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ 74 سال آرنلڈ شوارزنیگر نے 2003 میں  ریپبلکن کی جانب سے گورنر کے لیے مہم چلائی اور  کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ ہالی ووڈ سٹار نے حال ہی میں اہلیہ سے باضابطہ طور پر طلاق بھی ہوئی ہے۔اُن کی سابقہ اہلیہ شریور ایک صحافی اور سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی بھانجی ہیں جس سے ان کے  چار بچے ہیں۔

مزیدخبریں